اس بارےمیں الہ آباد پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نوجوان نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے ملک میں امن وامان کو متاثر کرنے اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی توہین کرنے کی کوشش کی ہے۔
مدھیہ پردیش پولیس نے گھر بیٹھے ہوئے ہی ایف آئی آر درج کروانے کے لیے سوموار کو ‘ایف آئی آر آپ کے دوار’اسکیم کی شروعات کی۔اس کے تحت شکایت ملتے ہی ڈائل 100 شکایت گزارکے گھر جاکر ایف آئی آر درج کرےگا۔
ملزمین کو 18 اکتوبر تک کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق، ملزمیننے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے لیے ان کے ساتھ زبردستی کی اور ان میں سے ایک نے خاتون کے سامنے اپنی پینٹ کھول دی ۔
معاملہ اکتوبر 2018 کا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی تھی کہ ایک پارک میں خاتون اور مرد غلط کام کر رہے تھے، جب پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس کو دیکھکر آدمی فرار ہو گیا تھا جبکہ وہاں موجود خاتون سے پولیس اہلکاروں نے پوچھ تاچھ کے دوران نازیبا سلوک کیا اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔
بہار کے بیگوسرائے ضلع میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مرکزی وزیر اور این ڈی اے کے لوک سبھا امیدوار گریراج سنگھ نے کہا تھا قبر کے لیے اگر زمین چاہیے تو وندے ماترم بولنا پڑے گا۔
کانگریسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے ایک خاص کمیونٹی کو لےکر متنازعہ بیان دیا تھا، جبکہ ہماچل پردیش کے بی جے پی صدر ستپال سنگھ ستی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا تھا۔
اس معاملے میں رانا سلطان جاوید، ذیشان،ہارون خان، شفیق اور کنگ خان کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے،اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ سماج اور قوم کے لئے سچائی سامنے لانے والے لوگوں کو نشانہ بناکر ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
سپریم کورٹ نے ایک جج کی مبینہ رشوت خوری معاملے کی ایس آئی ٹی کے ذریعہ چھان بین کے مطالبہ کواہانت آمیز کہا ہے۔ نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سینئر وکیل کامنی جیسوال کی اس عرضی کو مسترد کردیا جس میں میڈیکل کالج میں داخلے کے ایک گھپلے میں […]