لوک سبھا انتخابات: پہلے مرحلے میں مقدر آزمانے والے 252 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں
اے ڈی آر اور نیشنل الیکشن واچ کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 161 امیدواروں نے اپنے خلاف سنگین جرائم کے مقدمات درج ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ 18 رہنماؤں پر خواتین کے خلاف جرائم کا الزام ہے، اور 35 کے خلاف ہیٹ اسپیچ سے متعلق مقدمات ہیں۔