کوئی خالی پیٹ نہ سوئے، آخری شخص تک اناج پہنچانا حکومت کی ذمہ داری: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے کووڈ وبائی امراض اور لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کی حالت سے متعلق مفاد عامہ کے ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ این ایف ایس اے کے تحت اناج آخری شخص تک پہنچے۔ یہ ہماری تہذیب ہے کہ کوئی خالی پیٹ نہ سوئے۔