Foreigners Tribunal

پرکاش راج، فوٹو بہ شکریہ: فیس بک

این آر سی نہیں، بےروزگار نوجوانوں اور ناخواندہ بچوں کا رجسٹر تیار کر نے کی ضرورت ہے: پرکاش راج

حیدرآباد میں اداکار پرکاش راج نے شہریت ترمیم قانون،این پی آر اور این آر سی کے خلاف منعقد ایک اجلاس کے دوران کہا کہ سرکار چاہتی ہے کہ موجودہ مظاہرے پر تشدد ہو جائیں لیکن مظاہرین کو چاہیے کہ وہ خود کو پرامن مظاہرے تک ہی محدود رکھیں۔

آسام میں ایک فارین ٹریبونل کا دفتر (فوٹو : حسن احمد مدنی)

آسام میں ٹریبونل  نے 1.29 لاکھ لوگوں کو غیر ملکی قرار دیا: وزارت داخلہ

ریاست کے وزیر داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا میں بتایا کہ آسام میں 290 خواتین کو غیر ملکی قرار دیا گیا ہے۔ وہیں، 181 غیر ملکی قرار دیے گئے اور 44 سزا یافتہ غیر ملکی نے آسام میں نظربندی میں تین سال سے زیادہ وقت پورا کر لیا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

آسام کے 33 ضلعوں میں 200 اضافی فارین ٹریبونل بنائے گی حکومت

آسام میں فائنل این آر سی لسٹ 31 اگست کو جاری کی گئی تھی،جس میں 19 لاکھ سے زیادہ درخواست گزار وں کے نام شامل نہیں تھے۔ این آر سی میں جن لوگوں کے نام شامل نہیں ہیں ان کو فائنل این آر سی شائع ہونے کے 120 دنوں کے اندر فارین ٹریبونل میں اپیل دائر کرنی ہوگی۔

این آر سی کے خلاف  مظاہرہ کرتے لوگ(فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

یقینی بنائیں کہ آسام میں این آر سی سے لوگ بے وطن نہ ہوں: یو این ہیومن رائٹس چیف

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باچلے نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ فہرست میں شامل نہیں کئے گئے لوگوں کی اپیل کے لئے مناسب کارروائی یقینی بنائی جائے۔ لوگوں کو جلا وطن نہیں کیا جائے یا حراست میں نہیں لیا جائے۔

علامتی فوٹو : رائٹرس

آسام: بی ایس ایف سب انسپکٹر اور ان کی بیوی کو غیر ملکی قرار دیا گیا

اس سے پہلے فارین ٹریبونل کارگل جنگ میں حصہ لے چکے محمد ثناء اللہ اور سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے جوان مامود علی کو بھی غیر ملکی قرار دے چکا ہے۔ ثناء اللہ کے واقعہ کے فوراً بعد، آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا تھا کہ کسی بھی جوان کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔

nrc

کیا بی جے پی 2024 کا الیکشن این آر سی پر لڑے گی؟

این آر سی سے باہر رہ جانے والوں کی اکثریت مسلمان ہے۔ ہندو بھی اچھی خاصی تعداد میں ہیں۔ چنانچہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ان ہندوؤں کو بچانے کا ایک حل تلاش کر لیا۔ جو مسلمان ہیں انھیں بی جے پی “گھس پیٹھیا” کہتی ہے اور جو ہندو ہیں انہیں “شررنارتھی” یعنی رفیوجی۔ گھس پیٹھیوں کو پارٹی ملک بدر کرنا چاہتی ہے جبکہ شررنارتھیوں کو شہریت سے نوازنا چاہتی ہے۔ اس کام کے لئے مرکزی حکومت نے 2016 میں ایک بل پیش کیا اور 2018 میں اسے لوک سبھا سے پاس کرانے میں کامیاب ہو گئی۔

محمد ثناءاللہ (فوٹو بہ شکریہ: امن واڈوڈ / ٹوئٹر)

کارگل ہیرو محمد ثناء اللہ کو غیر ملکی قرار دے کر اہل خانہ سمیت حراستی کیمپ بھیجا گیا

صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ ثناء اللہ کو آسام فارنرس ٹریبونل نے غیر ملکی قرار دیا ہے۔ان کو گولپاڑا کے حراستی سینٹر میں بھیجا گیا۔ثناء اللہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف گوہاٹی ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے ۔