اناؤ ریپ کیس: متاثرہ نے ایکسیڈنٹ سے تقریباً 2 ہفتہ پہلے سی جے آئی کو خط لکھ کر مانگی تھی مدد
چیف جسٹس رنجن گگوئی کو لکھے
چیف جسٹس رنجن گگوئی کو لکھے
بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر پر ریپ کا الزام لگانے والی لڑکی اتوار کو اتر پردیش کے رائے بریلی کی جیل میں بند اپنے چچا سے ملنے گئی ہوئی تھیں۔ اس دوران ایک ٹرک نے ان کی کار میں ٹکر مار دی تھی۔حادثے میں متاثرہ کی چاچی اور موسی کی موت ہو گئی جبکہ متاثرہ اور ان کے وکیل سنگین طور پر زخمی ہیں۔
متاثرہ کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ اس حادثہ کے لیے بی جے پی ایم ایل اے ذمہ دارہے۔۔ اناؤ ضلع کے بانگرمؤ سے بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر پر متاثرہ لڑکی سے ریپ کا الزام ہے۔ اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی کر رہی ہے۔
یہ معاملہ اتر پردیش کے بدایوں کا ہے، جہاں خاتون کے رشتہ داروں نے اس کو شوہر سے ملوانے دہلی لے جانے کے بہانے اس کا اغوا کر ریپ کیا۔ معاملے میں ایک پولیس افسر کو برخاست کر دیا گیا ہے۔
یہ معاملہ اتر پردیش کے مظفرنگر کا ہے۔ الزام ہے کہ ایک اینٹ بھٹہ کے مالک اور 6 دیگر لوگوں نے وہاں کام کرنے والی نابالغ دلت لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا اور ثبوت مٹانے کے لئے اس کو زندہ جلا دیا۔
متاثرہ کے والد نے کہا ، کچھ بھی نہیں بدلا ۔ اس بار مجھے بھی اپنا ووٹ ڈالنے جانے کا من نہیں ہے ۔ سسٹم میں میرا بھروسہ ڈگمگا گیا ہے۔
ملزمین نے واقعہ کا ایک ویڈیو بھی بنا لیا تھا اور متاثرہ لڑکی کو اس کی جانکاری کسی کو بھی دینے پر ویڈیوکو عام کرنے کی دھمکی دی تھی۔پانچوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہریانہ کے فریدآباد کی ایک نابالغ دلت لڑکی کا الزام ہے کہ اغوا کرنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے میں اس کاسودا کر کےجبراً شادی کروائی گئی، جس کے بعد لگاتار ریپ کیا گیا۔ پولیس میں معاملہ درج ہونے کے بعد اثر ورسوخ والے ملزم معاملہ واپس لینے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔
الزام ہے کہ ماں اور چچا نے متاثرہ کو نابالغ بتانے کے لئے جعلی اسکول ٹرانسفر سرٹیفیکٹ(ٹی سی) پولیس کو دیا تھا۔ اناؤ ریپ معاملے میں ملزم ششی سنگھ کے شوہر ہرپال سنگھ نے اس کی شکایت کی تھی۔
منسٹری آف وومینز اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کی اسٹڈی ‘چائلڈ ایبیوز ان انڈیا’کے مطابق ہندوستان میں 53.22 فیصد بچوں کے ساتھ ایک یا ایک سے زیادہ طرح کی جنسی بد سلوکی اور زیادتی ہوئی ہے۔ ایسے میں کون کہہ سکتا ہے کہ میرے گھر میں بچوں کا جنسی استحصال نہیں ہوا؟
واقعہ چھندواڑا ضلع کا ہے۔ 14 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ مہوا ٹولہ کے جنگلوں میں دو لوگوں نے ریپ کیا، وہ ان کے چنگل سے نکل بھاگی تو راستے میں تین دوسرے لوگوں نے پھر ریپ کیا۔
سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےمتاثرہ کی ماں نے کہا کہ؛اب بس میں اپنی بیٹی کے گنہ گاروں کو پھانسی پر دیکھنا چاہتی ہوں۔مجرموں کی طرف سے عرضی داخل کرنے والے وکیل نے کہا؛یہ فیصلہ عوام ،میڈیا اور سیاسی دباؤمیں لیا گیا ہے۔
19 جون کو 5 لڑکیاں نقل مکانی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بیداری کی مہم کے تحت جھارکھنڈ کی کھونٹی ضلع کے کوچانگ گاؤں گئی ہوئی تھیں۔ اسکول سے اغوا کر ان کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا تھا۔
گیا ضلع کے کوچ میں 20 لٹیروں کے گروپ نے ایک ڈاکٹر کی فیملی کو راستے میں روککر ان کی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔
بچی کے والد کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے گاؤں کے 2نوجوانوں کو نامزد کرتے ہوئے 6 لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 اور پاکسو قانون سمیت متعلق دفعات میں کیس درج کر لیا ہے۔
اناؤ ریپ کیس :اناؤ گینگ ریپ معاملے میں نیا موڑ،متاثرہ فیملی نے پولیس پر ان کی شکایت کو بدلنے کا لگایا الزام۔کہا؛بدلی ہوئی تحریر میں ان کی طرف سے فرضی انگوٹھا اور دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ایم ایل اے کے بھائی پربھی جانچ کو متاثر کرنے کا الزام ۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کٹھوا اور اناؤ گینگ ریپ معاملے پر ونود دوا کا تبصرہ
بھاڑ میں گئے ہندو اور بھاڑ میں گئے مسلمان۔ بھاڑ میں گیا اپوزیشن اور بھاڑ میں گئی حکومت۔ بھاڑ میں گئی دلیل اور بھاڑ میں بکواس، بھاڑ میں گئی روحانیت۔ بھاڑ میں گیا میں اور بھاڑ میں گئے آپ سب۔ اگر ان دو لڑکیوں کو انصاف نہیں ملا تو سمجھ لو بھاڑ میں گیا ملک۔ اگر ان دو لڑکیوں کو انصاف نہیں ملا تو یہ ملک اس شرمندگی سے کبھی نہیں باہرآ پائےگا۔
ملزم ایم ایل اے کو سی بی آئی نے لکھنؤ واقع ان کی رہائش گاہ سے سے گرفتار کیا ۔گرفتاری کے بعد انہیں سی بی آئی دفتر میں لے جاکر پوچھ تاچھ کی گئی۔
سپریم کورٹ میں معاملے کی سی بی آئی جانچ اور متاثرہ کو معاوضہ دینے کی مانگ سے متعلق عرضی دائر کی گئی ہے۔
اناؤ ضلع کے بانگرمؤ سے بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر پر گینگ ریپ کا الزام لگانے والی دوشیزہ نے اتوار کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر خودسوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ تھانہ انچارج سمیت 6 پولیس والے برخواست۔