Gaushala

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

مدھیہ پردیش: بھوپال کے بعد اندور کی گئوشالا میں بڑی تعداد میں گایوں کی موت، منیجر کے خلاف مقدمہ درج

یہ معاملہ مدھیہ پردیش کے اندورضلع کے پیڑمی گاؤں کا ہے۔ اس سلسلے میں دی گئی شکایت میں کہا گیا ہےکہ گئوشالا کے پاس کھلے میدان میں تقریباً 150 گایوں کی باقیات اور کنکال پڑے ہوئے دیکھے گئے، جنہیں کتے اور گدھ نوچ کرکھا رہے تھے۔گزشتہ جنوری میں راجدھانی بھوپال کے بیرسیا قصبے میں واقع ایک گئوشالا میں بھی بڑی تعداد میں گایوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

ہنس راج کالج۔ (فوٹو: hansrajcollege.ac.in)

ڈی یو کے ہنس راج کالج میں بنائی گئی گئو شالہ، پرنسپل نے کہا-طالبعلموں کو ملے گا خالص دودھ اور گھی

دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج میں ‘سوامی دیانند سرسوتی گئو-سنوردھن ایوں انوسندھان کیندر’ قائم کیا گیا ہے۔ پرنسپل کا کہنا ہے کہ ہمارا کالج ڈی اے وی ٹرسٹ کالج ہے، جس کی بنیاد آریہ سماج ہے۔ اسی روایت کے مطابق ہم ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ہون کرتے ہیں۔آگ میں چڑھانے کے لیے خالص گھی جیسی ضروری چیزیں بازار سے خریدنی پڑتی ہیں۔ اب ہم اس معاملے میں خود کفیل بن سکتے ہیں۔

فوٹو بہ شکریہ avadhkiaawaz.com

اترپردیش: سرکاری اسکول کے میدان میں گئو شالہ بنانے کا حکم، مخالفت میں اترے اساتذہ

بلرام پور کے پنچ پیڑوا گاؤں کے انٹر کالج کے میدان میں گئو شالہ بنائے جانے کے فیصلے کی اسکول نے مخالفت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اسکول کی زمین ہے اور اس بارے میں ضلع انتظامیہ نے کوئی نوٹس تک نہیں دی ہے ۔ وہیں انتظامیہ نے اسکول پر زمین ہڑپنے کا الزام لگایا ہے

Azamgarh

اعظم گڑھ: گئو کشی کے الزام میں گرفتار مسلم شخص کے خلاف 5 دنوں بعد معاملہ خارج

معاملے میں ملزم مقصود کے بچاؤ میں سشیل کمار دوبے نے پولیس کو ایک حلف نامہ داخل کر کے بتایا ہے کہ وہ بے گناہ ہے۔انہوں نے پولیس کو یہ جانکاری دی کہ مقصود صرف زخمی سانڈ کو ان کی گئو شالا میں لے کر آرہا تھا۔