رام مندر میں چڑھاوا چوری کی خبر کرنے والے صحافی کے خلاف یوپی پولیس کی متعدد ایف آئی آر ، ’پریشان کرنے‘ کا الزام
صحافی ابھشیک اپادھیائے نے الزام لگایا ہے کہ غازی آباد پولیس انہیں اور ان کے اہل خانہ کو پریشان کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دیر رات ان کے گھر پہنچی، جبکہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات اور درج ایف آئی آر کی مکمل جانکاری انہیں ٹھیک سے نہیں دی جا رہی ہے۔ اپادھیائے ان صحافیوں میں ہیں، جو ایودھیا رام مندر میں بدعنوانی اور چڑھاوا چوری کے الزامات کو سامنے لائے تھے۔
