مخالفین کو چپ کرانے کے لیے سیڈیشن قانون نہیں لگا سکتے: دہلی کورٹ
دہلی کی ایک عدالت نے فیس بک پر کسانوں کی تحریک سےمتعلق مبینہ فرضی ویڈیو ڈالنے کے ایک معاملے کی شنوائی میں کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے سرکار کے پاس سیڈیشن قانون ایک طاقتور اوزار ہے لیکن اس کو شرپسندوں کو قابو کرنے کے بہانے مخالفین کو چپ کرانے کے لیے لاگو نہیں کیا جا سکتا۔