’دنیا کو آدھار ماڈل کے پروپیگنڈہ میں نہیں پھنسنا چاہیے‘: 200 شہری اور 50 سے زیادہ تنظیموں کی اپیل
انسانی حقوق کے عالمی دن سے پہلے 50 سے زیادہ ہندوستانی تنظیموں اور تقریباً 200 ماہرین نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی کمیونٹی کو آدھار ماڈل سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آدھار ایک ناکام اور خطرناک شناختی نظام ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر اخراج اور رازداری کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
