Godda

جھارکھنڈ: مویشی چوری کے الزام میں ہجوم نے ایک مسلمان کی جان لی، اہل خانہ کا الزام – مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا

یہ واقعہ پوڑیا ہاٹ تھانہ حلقہ کے مٹیانی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک ہجوم نے مویشی چوری کا الزام لگاتے ہوئے پپو انصاری کو پیٹ-پیٹ کر مار ڈالا۔ مبینہ طور پر وہ روزی روٹی کے لیے مویشیوں کی نقل و حمل کا کام کرتے تھے۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ان کا مویشی چوری سے کوئی لینا دینا نہیں تھا اور یہ ان کے مذہب کی وجہ سے ہوا ہے۔

جھارکھنڈ : بی جے پی ایم پی لنچنگ کے ملزموں کی حمایت میں بو لے ؛ مقدمہ کا خرچ اٹھاؤں گا

گوڈا سے بی جے پی کے رکن پارلیامان نشی کانت دوبے ملزموں کے ساتھ آ گئے ہیں ۔ انھوں نے اعلان کیا ہے کہ گرفتار ملزموں کو قانونی کیس لڑنے میں جو بھی خرچ ہوگا ،وہ کریں گے ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میرا نجی فیصلہ ہے۔