Godhra Riots

نریندرمودی کی بایوپک میں گودھرا سانحہ کی منظر کشی کے لیے ٹرین کی بوگی میں لگائی گئی آگ

ویسٹرن ریلوے سی پی آر او رویندر بھاکر نےبتایا کہ ، فلم کی شوٹنگ سے متعلق جو جانکاری ان کو دی گئی اس میں گودھرا کا ذکر نہیں تھا ۔ہمیں یہ بتا یا گیا تھا کہ وزیر اعظم مودی کے چائے بیچنے والے سین کو شوٹ کرنا چاہتے ہیں ۔ فلم آئندہ لوک سبھا انتخاب سے پہلے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوگی ۔

گودھرا سانحہ: گجرات حکومت نے 17 سال بعد کیا معاوضے کا اعلان

گودھرا ریلوے اسٹیشن پر 27 فروری 2002 کو سابرمتی ایکسپریس کے ایس-6 کوچ کو آگ لگا دی گئی تھی۔ اس میں 59 لوگوں کی جانیں گئی تھیں، جن میں سے 7 لوگوں کی اب تک شناخت نہیں ہو پائی۔ اس واقعہ کے بعد گجرات میں فرقہ وارانہ فساد ات بھڑک اٹھے تھے۔

گودھرا معاملے میں سزا سنانے والے جج کو ریٹائرمنٹ کے بعد گجرات حکومت میں ملا جوڈیشل افسر کا عہدہ

پی آر پٹیل جون 2017 میں ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ لیکن31 دسمبر، 2018 تک دو باران کی تقرری کی گئی ۔گزشتہ1 جنوری سے انہوں نے ریاستی حکومت کے محکمہ قانون میں اپنا نیا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

گودھرا سانحہ : 11 قصورواروں کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل

اس کے ساتھ ہی نچلی عدالت کے ذریعہ20قصورواروں کوعمر قید اور 63ملزمین کو بری کئے جانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ بینچ نے ریاستی حکومت اورمحکمہ ریلوے کو مہلوکین کے اہل خانہ کو10-10 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کے احکامات دئے ہیں۔ احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ […]