وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ابھی ریاستوں کو 14 فیصد معاوضہ دینے میں تاخیر ہو رہی ہے… ہم اس کو وقت پر نہیں دے پا رہے ہیں۔ ایسا کچھ نہیں ہےکہ میں فلاں ریاست کو پسند نہیں کرتی، اسی لئے میں اس ریاست کو حصہ نہیں دوںگی…لیکن اگرریونیووصولی کم رہتی ہے، یقینی طور پر ریاستوں کو ملنے والی حصےداری کم ہوگی۔
ملک میں اقتصادی بحران کو لےکر راجیہ سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے جواب سے عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کانگریس، ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ممبروں نے ایوان کا بائیکاٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ معیشت کے سامنےکھڑے مسائل کے حل کے بجائے اپنی بجٹ اسپیچ پڑھ رہی ہیں۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ٹیکس پیشہ ور ،جی ایس ٹی کو کوسنا چھوڑ کر بہتر بنانے کے بارے میں مشورہ دیں ۔
جی ایس ٹی کاؤنسل نے چھوٹے کاروباریوں کو جی ایس ٹی سے راحت دیتے ہوئے چھوٹ کی حد کو 20 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے سالانہ کر دیا ہے جبکہ نارتھ ایسٹ ریاستوں کے لیے اس کو بڑھا کر 20 لاکھ روپے کیا گیا ہے۔
دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر فلم کے ڈائریکٹر وجئے رتناکر گٹے سے جڑی کمپنی کو نہ صرف ہندوستانی ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بلکہ اس پربرٹن میں بھی ٹیکس میں رعایت حاصل کر نے کے لیےہیراپھیری کرنے کا الزام ہے۔
جی ایس ٹی ریٹ ایک ٹیکس سے شروع ہوتا ہے اور بعد میں کئی ٹیکس آ جاتے ہیں یا بڑھنے لگتے ہیں۔ یا پھر کئی ٹیکس سے شروع ہوکر ایک ٹیکس کی طرف جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک ٹیکس کو لےکر کوئی ٹھوس سمجھ نہیں ہے۔ شاید عوام کا موڈ دیکھکر ٹیکس سے متعلق سمجھداری آتی ہے۔
سینٹرل ایکسائزکانپور میں تعینات رہے سنسار چند گزشتہ سال قائم جی ایس ٹی محکمہ کے پہلے سینئر افسر ہیں جو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ان پر ایک کاروباری سے رشوت لینے کا الزام ہے۔
دس لاکھ بینکروں کی فیملی میں چالیس لاکھ لوگ ہوںگے۔ اگر چالیس لاکھ کے سیمپل کی تکلیف اتنی خوفناک ہے تو آپ اس تصویر کو کسانوں اور بےروزگار نوجوانوں کے ساتھ ملاکر دیکھئے۔ کچھ کیجئے۔ کچھ بولئے۔ ڈریے مت۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹینٹس کے سروے میں 1200 لوگوں کو شامل کیا گیا۔ ہندوستانی کاروباریوں نے کہا کہ جی ایس ٹی نے ہندوستانی کاروباریوں کے لئے پریشانیاں کھڑی کی ہیں۔
جی ایس ٹی جیسے ٹیکس کو مقبول عام بتایا گیا، لیکن ٹیکس دینے والوں کے لیے ا س کا تب تک کوئی مطلب نہیں ہے جب تک ویب سائٹ اور پورٹل تک آسانی سے ان کی پہنچ یقینی نہیں ہوتی۔
ماہرین کے مطابق، جی ایس ٹی کی عمل آوری سے پیدا ہوئی رکاوٹیں اور نوٹ بندی کے اثر سے معیشت کی شرح نمو پر اثر پڑےگا۔
177چیزیں اب 18فیصدی ٹیکس کے دائرے میں،چوئنگگم،چاکلیٹ، آفٹرشیو،ڈیوڈرنٹ،واشنگ پاؤڈر،ڈٹرجنٹ اور ماربل وغیرہ اس میں شامل۔ چدمبرم نے کہا؛گجرات الیکشن کا شکریہ جس کے دباؤ میں حکومت جی ایس ٹی کے سلسلے میں اپوزیشن اور ماہرین کی صلاح ماننے کو تیار ہوئی۔ نئی دہلی :جی ایس ٹی کونسل نے […]
حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاشی بحران کے لئے نوٹ بندی ذمہ دارنہیں ہے۔ وہ صحیح کہہ رہے ہیں۔ معاشی بحران کا آغاز اس سے پہلے ہو گیا تھا۔ نوٹ بندی نے صرف آگ میں گھی کا کام کیا۔ وزیر خزانہ نے معیشت کی جوحالت […]