Government Schools

مودی حکومت کی تعلیمی پالیسی پر مرلی منوہر جوشی نے اٹھائے سوال، بولے – ’حکومت خود گھوٹالے کر رہی ہے‘

سابق مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل اور بی جے پی کے سینئر رہنما مرلی منوہر جوشی نے تعلیمی نظام کے حوالے سے مودی حکومت کی پالیسیوں پر بڑے سوال اٹھائے ہیں۔ ایک ہندی روزنامے کو دیے انٹرویو میں انہوں نے تعلیمی بجٹ میں کمی، سرکاری اسکولوں کے بند ہونے، نجکاری، پیپر لیک اور بدعنوانی کے معاملے میں حکومت کی ترجیحات کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تمل ناڈو: ہائی کورٹ نے تمام سرکاری اسکولوں کے نام سے ذات اور برادری کا نام ہٹانے کا حکم دیا

مدراس ہائی کورٹ نے ریاست کے اسکولوں کے نام سے ‘آدی واسی’ لفظ کو ہٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کے نام ساتھ کمیونٹی کا نام جوڑنے سے وہاں پڑھنے والے بچوں پر اثر ضرور پڑے گا۔

ملک  کے 42 ہزار سرکاری اسکولوں میں پینے کے لیے پانی نہیں، 15 ہزار میں ٹوائلٹ نہیں: مرکز

وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نے یو ڈی آئی ایس ای کےاعدادوشمار کے حوالے سے ایوان میں بتایا کہ جن 42074 اسکولوں میں پانی پینے کی سہولت نہیں ہےان میں سب سے زیادہ 8522 آسام میں ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے الگ ٹوائلٹ نہ ہونے کے معاملے میں بھی آسام پہلے نمبر پر ہے۔

بہار: ٹیچر نے مبینہ طورپر درجنوں بچوں کے ساتھ مار پیٹ کی، 2 بچوں کا ہاتھ ٹوٹا

مہوا میں تعینات ایک پولیس افسرسنیل کمار سنگھ کے مطابق تقریباً 16 بچے مقامی ہاسپٹل میں داخل کرائے گئے ہیں ۔بچوں کے گارجین نے پرنسپل راجیش کمار سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔