امرتیہ سین کے ذریعے ’جئے شری رام‘کے نعرے پر کیے گئے تبصرے کے بارے میں میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نےکہا کہ رام راجا تلا اور سیرام پور مغربی بنگال میں ہے یا کہیں اور؟ کیا ہم بھوت -پریت سے ڈرتے ہوئے رام رام نہیں کہتے؟
وزیر اعظم ملک کے مفادات کا خیال رکھنے کے بجائے پارٹی اور اپنی ذات کے لیے کام کرتے دکھ رہے ہوں، تو کیا ہمیں سرکار کی دروغ گوئی اور غلط بیانی کو ٹھکرا دینا چاہیے؟ کیا ہمیں اس پر اور توجہ مرکوز نہیں کرنی چاہیے کہ ہندوستان مستقبل قریب میں یا طویل مدت کے لیے دہشت گردی کے سائے سے کیسے محفوظ رہ سکتا ہے؟
میگھالیہ کے گورنراس سے پہلے بھی اپنے متنازعہ بیانات میں ہندومسلم مسئلے کے خاتمہ کے لیے خانہ جنگی کی صلاح دینے کے ساتھ ساتھ ایک بار یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اذان کی وجہ سے آواز آلودہ ہوتی ہے۔