قابل ذکر ہے کہ پہلے جاری کی گئی فہرست میں سی سی اے کو حصولیابی کے طور پر شامل نہیں کیا گیا تھا ۔وہیں وزارت داخلہ نےاپنی حصولیابیوں میں جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والےآئین کے آرٹیکل 370 اور 35اے کو ختم کرنے کو تاریخی قدم بتایا ہے۔
ہندوستانی آئین میں واضح طور پر ہندوستان کو ریاستوں کا یونین کہا گیا ہے یعنی ایک یونین کے طور پر سامنے آنے سے پہلے بھی یہ ریاست وجود میں تھے۔ ان میں سے ایک جموں و کشمیر کا یہ درجہ ختم کرتے ہوئے مودی حکومت نے یونین کے نظریہ کو ہی چیلنج دیاہے۔
خصوصی تحریر: اطلاعات کے اس زمانے میں کسی حکومت کا اتنی آسانی سے ایک پوری آبادی کو باقی دنیا سے کاٹ دینا ظاہر کرتا ہے کہ ہم کس طرف بڑھ رہے ہیں۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک دوسرے حکم میں پولیس افسروں سے ٹیکسیوں میں مسافروں کی گنجائش اور پیٹرول پمپوں میں ایندھن کی گنجائش کی معلومات جمع کرنےکو بھی کہا گیا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کشمیر کے حالات اور وزیر خارجہ سشما سوراج کی ٹرولنگ پر ونود دوا کا تبصرہ