Graham Staines

موہن چرن ماجھی سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر سریش چوہانکے کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے ہوئے۔ (تصویر بہ شکریہ: سوشل میڈیا)

اڑیسہ: گراہم اسٹینس کے قاتل دارا سنگھ کو رہا کروانے کی مہم میں شامل تھے نئے سی ایم ماجھی

ستمبر 2022 میں سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر سریش چوہانکے کو کیونجھر جیل میں بند گراہم اسٹینس کے قاتل دارا سنگھ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس کے بعد چوہانکے اور موہن چرن ماجھی سمیت بی جے پی کے کئی لیڈر جیل حکام پر دباؤ بنانے کے لیے دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔

مرکزی وزیر مملکت پرتاپ چندر سارنگی (فوٹو : پی ٹی آئی)

کیا وندے ماترم نہ کہنے والوں کو ہندوستان میں رہنے کا حق ہونا چاہیے: پرتاپ سارنگی

اڑیسہ کے بالاسور سے پہلی بار رکن پارلیامان بننے والے پرتاپ چندر سارنگی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں مرکزی وزیر مملکت ہیں۔ پارلیامنٹ میں اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو کبھی قبول نہیں کرے‌گا۔

مرکزی وزیر مملکت پرتاپ چندر سارنگی(فوٹو : پی ٹی آئی)

’اڑیسہ کا مودی‘ کہے جارہےمرکزی وزیر پرتاپ سارنگی کے خلاف درج ہیں 7 مقدمے

مودی حکومت میں مرکزی وزیر مملکت پرتاپ چندر سارنگی کے انتخابی حلف نامہ کے مطابق، ان کے خلاف ، فسادکرنے، مذہب کی بنیاد پر مختلف فرقوں کے درمیان نفرت کو بڑھاوا دینے،دھمکی اورجبراً وصولی کے الزامات کے تحت مقدمے درج ہیں۔