guidelines

سپریم کورٹ۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

غیر ضروری گرفتاریاں اور ’پولیس راج‘ کو روکنے کے لیے قانون بنائے مرکزی حکومت: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ بے تحاشہ گرفتاریاں نوآبادیاتی ذہنیت کی علامت ہیں۔ ملک کی جیلیں زیرسماعت قیدیوں سے بھری پڑی ہیں۔ غیر ضروری گرفتاریاں سی آر پی سی کی دفعہ 41 اور 41 (اے) کی خلاف ورزی ہیں۔ عدالت نے ضمانت کی عرضیوں کو نمٹانے کے سلسلے میں نچلی عدالتوں کی سرزنش بھی کی۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

بیرون ملک ہندوستان سے متعلق موضوعات کی تعلیم کے لیے اب اسکالرشپ نہیں دے گی مرکزی حکومت

سماجی انصاف اور محکمہ تفویض اختیارات کے سکریٹری آر سبرامنیم نے کہا کہ وزارتی سطح پر غور وخوض کرنےکے بعدمحسوس کیا گیا کہ بیرون ملک ہندوستانی تاریخ، ثقافت اور وراثت کا مطالعہ کرنے کے لیے اسکالرشپ کی ضرورت نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر پی ایل پونیا نے اسے دلتوں کو اعلیٰ تعلیمی نظام سے راندہ درگاہ کرنے والا قدم بتایا ہے۔

فوٹو : رائٹرس

تریپورہ: مویشی چوری کے شک میں گاؤں والوں  نے تین لوگوں کی پیٹ پیٹ کر جان لی

معاملہ کھووئی ضلع کا ہے، جہاں گاؤں والوں نے اتوار کی صبح پانچ مویشی لے جا رہے ایک منی ٹرک کو اگرتلہ کی طرف جاتے دیکھا اور پیچھا کر کےاس میں سوار تینوں لوگوں کی بےرحمی سے پٹائی کی، جس سے ان کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق جانچ جاری ہے اور ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

نریندر مودی(فوٹو : پی ٹی آئی)

کورونا: مودی حکومت کے 1.75 لاکھ کروڑ کے راحت پیکیج کا سچ وہی ہے جو دکھایا جا رہا ہے؟

25 مارچ کو اشیائےخوردنی کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے بتایا کہ اشیائےخوردنی تحفظ قانون کے تحت اب پی ڈی ایس ہولڈرز کو 2 کلو اضافی اناج ملے‌گا، جس سے ملک کے 81 کروڑ مستفید اگلے تین مہینے تک مستفیض ہوں‌گے۔ 26 مارچ کے وزیر خزانہ کے اعلان میں مستفید کی تعداد 80 کروڑ ہے۔ ایک کروڑ کا حساب کیا حکومت کے بولنے-لکھنے میں غائب ہو گیا؟