سری نگرواقع شری مہاراجہ ہری سنگھ ہاسپٹل کو پی ایم کیئرس فنڈ سے تین کمپنیوں نے 165 وینٹی لیٹرس دیے تھے، جس میں سے کوئی بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ ان تین میں سے دوکمپنیوں پر وینٹی لیٹر کے معیار کو لےکر پہلے بھی سوال اٹھ چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس یونین ٹریٹری کی جانب سے ان وینٹی لیٹرس کی مانگ نہیں کی گئی تھی۔
گجرات سرکار کی جانب سے جس کمپنی کے ‘دس دنوں’ میں کووڈ مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرس بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جنہیں ریاست کے ڈاکٹروں نے معیارات پر کھرا نہ اترنے کی بات کہی تھی، اس کمپنی کے پرموٹرس اسی کاروباری فیملی سے وابستہ ہیں، جنہوں نے سال 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کا نام لکھا سوٹ تحفے میں دیا تھا۔
احمد آباد پولیس نے بتایا کہ 50 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ کانگریس کاؤنسلر شہزاد خان پٹھان سمیت 49 لوگوں پر قتل کی کوشش ،فسادات پھیلانے اور پولیس کو پیٹنے کا الزام ہے۔
گجرات کے وزیراعلیٰ وجئے روپانی نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹی شہریت ترمیم قانون اور مجوزہ این آر سی کے خلاف کچھ ریاستوں میں ہو رہے مظاہروں کے لیے ذمہ دار ہیں۔
گجرات کے وڈودرا واقع ایم ایس یونیورسٹی کا ہےمعاملہ۔ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ایک بی جے پی ممبر نے کہا کہ ہم نے طلبا اور ملازمین سے اپنی مرضی سے ریلی میں شامل ہونے کو کہا ہے، کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی گئی۔
یہ معاملہ بناس کانٹھا ضلع کے دانتےواڑا کا ہے۔ غیر شادی شدہ خواتین موبائل فون کے ساتھ پکڑی جائیںگی تو ان کے ماں باپ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائےگا۔ اگر لڑکی انٹر کاسٹ میرج کرےگی تو ڈیڑھ لاکھ روپےاور اگر لڑکا انٹر کاسٹ میرج کرےگا تو دو لاکھ روپے کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔
پی آر پٹیل جون 2017 میں ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ لیکن31 دسمبر، 2018 تک دو باران کی تقرری کی گئی ۔گزشتہ1 جنوری سے انہوں نے ریاستی حکومت کے محکمہ قانون میں اپنا نیا عہدہ سنبھال لیا ہے۔