فروری 2020 کے دہلی فسادات کے پس پردہ مبینہ ‘بڑی سازش’ کے معاملے میں پچھلے پانچ سالوں سے جیل میں بند گلفشاں فاطمہ، میران حیدر، محمد سلیم خان اور شفا الرحمان کو بدھ کی شام رہا کر دیا گیا۔
کیمپین فار جیوڈیشیل اکاؤنٹیبلیٹی اینڈ ریفامرز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے کہ عدالتوں میں ضمانت کے معاملوں کو فیصلہ سنائے بغیر دو سال سے زائد عرصے سے التوا میں رکھا جا رہا ہے۔
گلفشاں فاطمہ کو دہلی پولیس نے تین سال قبل 9 اپریل کو اُسی سال یعنی 2020 کے اوائل میں شمال–مشرقی دہلی کے جعفرآباد میں ہوئے فسادات کے دوران جھڑپوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 13 مئی 2020 کو جب کیس میں ان کو ضمانت مل گئی تو ان کے خلاف ایک نئی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔