ماں کے غیر ازدواجی تعلقات بچے کی کسٹڈی سے انکار کی بنیاد نہیں بن سکتے: ہائی کورٹ
ایک خاتون کے چار سالہ بیٹی کی کسٹڈی مانگنے پر شوہرکی جانب سے ان کے کردار پر سوال اٹھانے پر پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے کہا کہ پدری معاشرہ میں کسی خاتون کے کردار پر انگلی اٹھاناعام بات ہے۔ عام طور پر ایسے الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی۔خاتون کے غیر ازدواجی تعلقات ہوں بھی تو یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا ہے کہ وہ اچھی ماں نہیں ہوگی۔