امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے ہندوستانیوں کے ساتھ پھر سے غیر انسانی سلوک، سکھوں کی پگڑیاں اتروائی گئیں
اس بار امریکہ میں غیر قانونی طورپرمقیم 116 ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ وہیں، اتوار کی رات ملک بدر کیے گئے لوگوں کو لے کر تیسرا طیارہ بھی ہندوستان پہنچا، جس میں 112 لوگ سوار تھے۔ اس سے قبل 5 فروری کو 104 لوگوں کو لے کر پہلا امریکی فوجی طیارہ امرتسر ہوائی اڈے پر اترا تھا۔