سپریم کورٹ نے گزارہ بھتہ سے متعلق ایک معاملے میں منو اسمرتی کا حوالہ دیتے ہوئے فیصلہ سنایا
سپریم کورٹ نے اپنے شوہر کو کھوچکی خاتون کو سسر کی طرف سے دیے جانے والے گزارہ بھتہ سے متعلق ایک کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے منو اسمرتی کے اس اشلوک کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ماں، باپ، بیوی اور بیٹے کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے اور جو بھی ایسا کرتاہے اسے سزا ملنی چاہیے۔
