Hindu Area

گجرات حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ مسلم تاجر ہندو علاقے میں اپنی دکان کھول سکیں: ہائی کورٹ

وڈودرا کے ہندو اکثریتی علاقے میں ایک مسلمان تاجر نے دکان خریدی تھی، لیکن اسے کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اب گجرات ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو یہ یاد دلاتے ہوئے  کہ امن و امان برقرار رکھنا اس کا فرض ہے، مسلم تاجر کے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

دیوالی کے موقع پر مسلم دکاندار کو دھمکانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے کیس درج کیا

دہلی کے براڑی میں سنت نگر علاقے کا معاملہ۔ پولیس کے مطابق، ویڈیو میں ملزم خود کو بجرنگ دل کا رکن بتا رہا ہے۔ اس کو دیوالی کے دن بریانی کی دکان کھولنے پر مبینہ طور پر ایک مسلم دکاندار کو دھمکاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کسی تہوار پر دکان نہ کھولیں۔