Hindu Exodus

میرٹھ میں ہندو اور مسلمان کے درمیان گھر کا سودا، اتر پردیش کا نیا فرقہ وارانہ تنازعہ

میرٹھ میں ہندو خاندان سے ایک مسلمان کےگھر خریدنے کے سودےنے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ مقامی ہندو گروپوں نے اس کو لے کرپولیس تھانے اور بعد میں گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیااور ہنومان چالیسہ کا پاٹھ بھی کیا۔ بیچنے والے خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں خریدار کے مسلمان ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جس نے اچھی قیمت دی، انہوں نے اس کو مکان بیچ دیا۔

اتر پردیش: دو مکانات مسلمانوں کو فروخت کیے جانے پر مقامی لوگوں نے ’نقل مکانی‘ کی دھمکی دی

واقعہ مرادآباد کے لاجپت نگر کا ہے۔ ایس ایس پی کے ساتھ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ نے کہا کہ انتطامیہ کی جانچ میں پایا گیا کہ یہ پراپرٹی کا معاملہ ہے۔ سامنے آیا ہے کہ کچھ مقامی لوگ ان دونوں مکانات کو خریدنے کے خواہش مندتھے اور اب انہیں پتہ چلا ہے کہ وہ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔

اتر پردیش: میرٹھ سے ہندوؤں کے نقل مکانی کی خبروں کو وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ نے کیا خارج

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہیں، ایسے میں کسی کے سامنے نقل مکانی کی نوبت نہیں آ سکتی ہے۔ میرٹھ میں جو کچھ لوگ ادھر ادھر گئے ہیں، وہ ذاتی تنازعات کی وجہ سے گئے ہیں ۔