Hindu Muslim Families in same house

یوپی ایس آئی آر: مسلم خاندانوں کے پتے پر ہندو و رائے دہندگان کے نام، انتظامیہ نے جانچ شروع کی

اتر پردیش میں ایس آئی آر کے تحت جاری کی گئی نئی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں کئی گڑبڑیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ بلند شہر کے شکارپور تحصیل کے پٹھان ٹولہ کے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے پتے پر ایسے ووٹروں کے نام جوڑے جا رہے ہیں، جنہیں وہ جانتے تک نہیں۔ یہاں چھ سے زیادہ مسلم خاندانوں کے پتے پر 56 ہندو ووٹروں کو رجسٹرڈ دکھایا گیا ہے۔