وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، این جی او کے اہلکاروں، ملازمین اور ہر ممبر کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ تبدیلی مذہب کرانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے لئے نہ تو اس کو سزا ہوئی ہے اور نہ ہی مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔
یوم ہندی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کئی زبانیں اور بولیاں ہمارے ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں، لیکن ضرورت ہےکہ ملک کی ایک زبان ہو، جس کی وجہ سے غیر ملکی زبانوں کو جگہ نہ ملے۔
وزارت داخلہ نے اپنے ملازمین کو اجازت کے بغیر موبائل فون اور کمپیوٹر سمیت سرکاری ڈیوائس پر سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنے کو کہا ہے۔
یہ واقعہ نئی دہلی میں شاہدرا کے وویک وہار علاقے کا ہے۔ پولیس نے کہا کہ معاملہ درج کر ہسٹری شیٹرملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سمیر خان نام کے ایک شخص نے وزارت داخلہ سے گئو کشی کے شک میں مارے گئے اور زخمی ہوئے لوگوں کے نام اور حکومتوں کے ذریعے ان کی گھر والوں کو دئے گئے معاوضے کا صوبہ وار اعداد و شمار مانگا تھا۔
مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع میں آئی ڈی ڈی کے ذریعے کئے گئے دھماکے میں جوانوں کو لے جا رہی گاڑی کے ڈرائیور کی بھی موت۔ اس سے پہلے نکسلیوں نے گڑھ چرولی میں ہی سڑک بنا رہی ٹیم کی 25 گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔
کانگریس نے امیٹھی میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی کی سکیورٹی میں چوک کا الزام لگایا تھا۔اس پروزارت داخلہ نےایس پی جی کے ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا کہ جو گرین لائٹ ویڈیو میں دکھائی دے رہی ہے وہ اے آئی سی سی […]
یہ معاملہ گورو دیپ گپتا نامی شخص سے جڑا ہے جنھوں نے آر ٹی آئی قانون کے تحت وزارت داخلہ کی طرف سے 5 ستمبر 1979 کو جاری لک آؤٹ سرکلر کو نکالنے سے جڑے سرکلر زکی کاپیاں مانگی تھی۔
مرکزی حکومت نے کہا،یہ ضروری ہے کہ قانونی انٹرسیپشن(نگرانی)کی درخواست کا معاملہ مجلس عاملہ کےافسروں کے ذریعے دیکھا جانا چاہیے تاکہ فیصلہ لینے میں تیزی اور مستعدی برقرار رکھی جا سکے۔
حکومت کے ذریعے لوک سبھا میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، سی اے پی ایف میں سال15-2012کے درمیان خودکشی کے سب سے زیادہ معاملے سی آر پی ایف میں دیکھے گئے، جہاں 149 جوانوں نے خودکشی کی۔
مرکز اور مہاراشٹر حکومت میں بطور معاون شیوسینا کے ذریعے بی جے پی حکومت کی کافی تنقید کرنے کے باوجود شیوسینا نے آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
دی وائر کے ذریعے کیے گئے آر ٹی آئی کے جواب میں وزارت داخلہ نے کہا کہ اس کا انکشاف نہیں کیا جاسکتا ۔ کیوں کہ اس سےملک کا مفاد متاثر ہوگا ، کسی شخص کو خطرہ ہوسکتا ہے یا جانچ کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔
آر ٹی آئی کے ذریعے ان تمام سرکاری ریکارڈز کی کاپی مانگی گئی تھی جن میں 10 سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کو کسی کے بھی کمپیوٹر میں موجود ڈیٹا کو حاصل کرنے کا حق دے دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں اس معاملے کی اگلی شنوائی 6 ہفتے بعد کی جائے گی۔ اسی وقت اس عرضی پر غور کیا جائے گا کہ کیا وزارت داخلہ کے اس حکم پر روک لگائی جا سکتی ہے یا نہیں۔
آر ٹی آئی کے تحت ملک میں 1961 سے 2003 کے درمیان ہوئے مختلف فسادات کے بارے میں13جانچ یاجوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں جانکاری مانگی گئی تھی۔ وزارت داخلہ کے افسروں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس فسادات سے جڑی رپورٹ نہیں ہے۔
راجستھان کی طرف سے ایسی سب سے زیادہ 7 تجاویز بھیجی گئیں۔ اس کے بعد ہریانہ سے 6، مدھیہ پردیش اور ناگالینڈ سے چارچار، اتر پردیش اور مہاراشٹر سے تین تین اور کیرل سے ایسی دو تجاویز بھیجی گئیں۔
شیو سینا نے کہا کہ ،آج ایودھیا میں بھگوان رام اور سیاست میں بی جے پی سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی بن باس میں ہیں جبکہ اقتدار کے آکسیجن پر دوسرے ہی لوگ جی رہے ہیں ۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے صحافی کشور چندر وانگ کھیم کی گرفتاری ، سرکار کے ذریعے عام شہریوں کے کمپیوٹر کی نگرانی اور امبانی گھرانے میں ہوئی شادی کے موضوع پر سینئر صحافی انل چمڑیا، سینئر صحافی سنگیتا بروآ پیشاروتی اور سینئر صحافی شیتل پرشاد سنگھ سے ارملیش کی بات چیت۔
گزشتہ 20 دسمبر کو ہوم منسٹری نے دہلی پولیس کمشنر ، سی بی ڈی ٹی ، ڈی آر آئی ، ای ڈی ، راء، این آئی جیسی 10ایجنسیوں کوحکم جاری کر کے ملک میں چلنے والے سبھی کمپیوٹر کی نگرانی کرنے کا اختیار دیا ہے۔
پارلیامنٹ میں دی گئی جانکاری میں سی اے جی کے ریاستی وزیر جینت سنہا نے بتایا کہ یہ رقم وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے ذریعے چکائی جانی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے۔
وزارت داخلہ کے نیشنل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے مطابق مہاراشٹر سیلاب اور بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 139لوگوں کی جان گئی ہے ۔
وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے سوموار کو کہا کہ جو لوگ National Register of Citizens (این آر سی) کے مسودہ کا حصہ نہیں ہیں، وہ اپنےآپ ہی غیر ملکی نہیں ہو جائیںگے۔ ایسے لوگوں کو اپنا دعویٰ پیش کرنے اور اعتراض درج کرانے کے لئے ایک مہینے کا وقت ملےگا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ ہنسراج اہیر نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ اتر پردیش حکومت کی رپورٹ کے مطابق دیوبند میں ہندو ؤں کی نقل مکانی سے متعلق کوئی معاملہ جانکاری میں نہیں ہے۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ، 1990 میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی شروعات سے سال 2017 تک کل 13976عام شہریوں اور 5123سکیورٹی فورسیز نے اپنی جان گنوائی۔
وزارت داخلہ کے مطابق، 10 ہزار سے کم لوگوں کے ذریعے بولی جانے والی 42 زبانوں کے بارے میں یہ مانا جارہا ہے کہ وہ ختم ہورہی ہیں۔
شروعاتی اندازے کے مطابق، مرکزی حکومت میں کئی ہزار عہدے پانچ سال یا اس سے زیادہ عرصے سے خالی پڑے ہیں۔