House Arrest

جامع مسجد۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@MirwaizManzil)

کشمیر کی جامع مسجد میں شب قدر کے موقع پر عبادت کی اجازت نہیں دی گئی، میرواعظ پھر نظر بند

گزشتہ 6 اپریل کو سری نگر کے نوہٹہ میں واقع جامع مسجد کی منتظمہ کمیٹی انجمن اوقاف جامع مسجد نے بتایا کہ جمعہ کے روز حکام نے مسجد کے دروازے بند کر دیے اور کہا کہ شب قدر پر مسجد میں تراویح یا شب خوانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اندیشہ ہے کہ اس ہفتے عید کی نماز بھی ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 (السٹریشن: پری پلب چکرورتی/ دی وائر)

لکھنؤ: یوپی پولیس نے 2020 میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو گھروں میں نظر بند کیا

کچھ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 11 مارچ کو شہریت ترمیمی ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سے ہی اتر پردیش پولیس ہر روز ان کے گھر چکر کاٹ رہی ہے۔ پولیس حکام نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ مظاہرین کے گھروں کے باہر پولیس تعینات کی گئی ہے۔

عمرعبداللہ(فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/@Omar-Abdullah)

جب تک جموں و کشمیر یونین ٹریٹری رہے گا، اسمبلی انتخاب نہیں لڑوں گا: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرتے ہوئے دلیل دی گئی تھی کہ آرٹیکل370کی وجہ سے ریاست میں دہشت گردانہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر ایسا ہی تھا تو ایک سال بعد مرکزی حکومت سپریم کورٹ میں یہ کیوں کہہ رہی ہے کہ یہاں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

(فائل فوٹو : رائٹرس)

کشمیر سے مواصلات پر پابندی ختم کرنے اور بندیوں کو رہا کرنے کے لئے امریکی پارلیامنٹ میں تجویز

ہندنژاد-امریکی رکن پارلیامان پرمیلا جئے پال نے امریکی پارلیامنٹ میں جموں و کشمیر پر ایک تجویز پیش کرتے ہوئے ہندوستان سے وہاں لگائی گئی مواصلات پر پابندیوں کو جلد سے جلد ہٹانے اور سبھی باشندوں کی مذہبی آزادی محفوظ رکھے جانے کی اپیل کی۔

سرینگر میں تعینات سکیورٹی اہلکار (فوٹو : پی ٹی آئی)

یونین ٹریٹری جموں و کشمیر بننے کے دوسرے دن بھی وادی بند، سرینگر کے کچھ حصوں میں پابندیاں

جموں و کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ ہٹانے کے 89 ویں دن بھی بند جاری۔نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر کو یونین ٹریٹری بنانے کے مرکزی حکومت کے قدم کو غیر آئینی قرار دیا۔ وادی میں کچھ لوگوں نے حکومت پر ان کا خصوصی درجہ اور پہچان چھیننے کا الزام لگایا۔

kashmir-bond-1200x600

کشمیر: شرطوں پر مل رہی ہے رہائی، آرٹیکل 370 پر بولنے پر بھیج دیا جائے‌ گا جیل

رہائی کی شرط کے طور پر حراست میں لئے گئے لوگوں کو یہ وعدہ کرنا پڑ رہاہے کہ وہ ایک سال تک جموں و کشمیر کے حالیہ واقعات کے متعلق نہ تو کوئی تبصرہ کریں‌گے اور نہ ہی کوئی بیان جاری کریں‌گے۔

(فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس کے علاوہ کانگریس بھی کرے‌ گی جموں و کشمیر بی ڈی سی الیکشن کا بائیکاٹ

کانگریس کے علاوہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، پیپلس کانفرنس، سی پی ایم اور کشمیر کی کچھ دوسری سیاسی پارٹیوں نے بھی بی ڈی سی انتخابی عمل میں شامل نہ ہونے کی بات کہی ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ بی ڈی سی انتخاب کی مخالفت کانگریس، این سی، پی ڈی پی کے کھوکھلےپن کو ظاہر کرتا ہے۔