مدھیہ پردیش: مقامی مسائل کو اٹھانے والے ایوارڈ یافتہ شاعر کو گھر گرانے کا نوٹس ملا
بینا میونسپلٹی نے ہندی اور بندیلی کے معروف شاعر مہیش کٹارے ‘سگم’ کو نوٹس بھیجا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کا مکان غیر قانونی ہے۔ وہیں، کٹارے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تمام ضروری دستاویزاور اجازت نامے ہیں اور وہ باقاعدگی سے ہاؤس ٹیکس بھی جمع کرا رہے ہیں۔