HRD minister

رام سیتو، گیتا، سنسکرت اور آیوروید جیسے موضوعات پر ریسرچ کریں انجینئر: ایچ آر ڈی منسٹر

ایچ آر ڈی منسٹر رمیش پوکھریال نشنک نے آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے 65ویں کنووکیشن میں کہا کہ ہمالیہ ’نیل کنٹھ‘کی طرح سارا زہر پی‌کرآلودگی سےماحولیات کو بچا رہا ہے۔ اس سے پہلے آئی آئی ٹی ممبئی کے کنووکیشن تقریب میں نشنک نے کہا تھا کہ جوہر اور سالمہ کی کھوج چرک رشی نے کی تھی۔

فیس کو لے کر طلبا کی مخالفت کے بعد ٹی آئی ایس ایس کا حیدر آباد کیمپس غیر معینہ مدت کے لئے بند

ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسیز (ٹی آئی ایس ایس) کے حیدر آباد کیمپس میں طلبا کا مظاہرہ گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا۔ فیس میں اضافہ اور لڑکیوں کے ہاسٹل کے آس پاس سکیورٹی کی کمی کی مخالفت میں طلبا بھوک ہڑتال پر ہیں۔

این سی ای آر ٹی نے تاریخ کی کتاب سے راشٹرواد سمیت 3 باب ہٹائے

این سی ای آر ٹی نے 10 ویں کلاس کی کتاب سے جن تین ابواب کو ہٹایا ہے، ان میں سے ایک ہند وستان -چین خطے میں راشٹرواد کا عروج، دوسرا کہانیوں کے ذریعے معاصر دنیا کی تاریخ کی تفصیل اور تیسرا دنیا کے شہروں کی ترقی شامل ہے۔