hurt

ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی  نے 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کو نقصان پہنچایا: یوگی آدتیہ ناتھ

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بی جے پی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حد سے بڑھی ہوئی خود اعتمادی نے بی جے پی کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں متوقع کامیابی سے ہمکنار نہیں ہونے دیا۔

الہ آباد یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں کیس درج

الہ آباد یونیورسٹی میں تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر وکرم ہریجن کے خلاف وشو ہندو پریشد کے ایک عہدیدار نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ وکرم اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہندو دیوی دیوتاؤں کے بارے میں توہین آمیز اور نفرت انگیز پوسٹ لکھتے رہتے ہیں۔