علی گڑھ کے مندر میں ہندو نوجوانوں نے لکھا تھا آئی لو محمد، ذاتی جھگڑے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی تھی کوشش
علی گڑھ میں گزشتہ ہفتے دو مندروں کی دیواروں پر اسپرے پینٹ سے ‘آئی لومحمد’ لکھنے کو لے کر ہوئے تنازعہ میں پولیس نے بتایاہے کہ اس واقعے کے پیچھے ہندو نوجوانوں کا ہاتھ تھا، جنہوں نے مبینہ طور پر اپنے مخالفین کو زمین کے تنازعہ میں پھنسانے کے لیے یہ حرکت کی تھی۔
