ایڈیٹرز گلڈ نے ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے ایک دوسرے کی نیوز ویب سائٹ کو بلاک کرنے کے عمل کی مذمت کی
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے ایک دوسرے کی نیوز ویب سائٹ کو اپنے ملک میں مسلسل بلاک کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان سے ایک دوسرے کی نیوز ویب سائٹ پر سے یہ پابندی ہٹانے اور سرحد پار صحافت تک رسائی بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔
