India Politics

سونیا گاندھی کی کتاب شائع نہ کرنے کے دعوے کے درمیان پینگوئن نے کہا -ہم ہندوستان میں ’بلانگنگ‘ کے ناشر نہیں

یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا نے سونیا گاندھی کی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’بلانگنگ :اے جرنی آف لو ‘ کو ہندوستان میں شائع کرنے سے پیچھے ہٹ گیا ہے، اب پبلشنگ ادارے نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں ’بلانگنگ‘ کا ناشر نہیں ہے۔ اس سے پہلےیہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پینگوئن انڈیا نے مسودے میں بعض ادارتی تبدیلیاں کرنے اور بعض اقتباسات حذف کرنے کا مشورہ  دیا تھا، جسے سونیا گاندھی نے قبول نہیں کیا۔

اتر پردیش: یوگی حکومت سے برخاست ہوئے وزیر اوم پرکاش راج بھر

برخاست ہونے کے بعد سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصلے کا استقبال کرتا ہوں۔ باباصاحب کو بھی دلتوں کی آواز اٹھانے کے لئے عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔