امریکی حکومت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق،مختلف قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے نیشنل سکیورٹی یا پبلک سکیورٹی کے لیے خطرے کے طور پر تقریباً 10 ہزار ہندوستانیوں کی پہچان کی،ان میں سے 831 کو امریکہ سے باہر نکال دیا گیا۔
جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ ہمارے کئی وزیر پی او کے پر حملہ کر اس کو واپس لینے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ اگر پی او کے اگلا ہدف ہے تو ہم اس کو جموں و کشمیر کی ترقی کی بنیاد پر لے سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے مودی حکومت کی دوسری مدت کار کے 100دن پورے ہونے پر کہا کہ ایک حد کے بعد اس بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کشمیر پر لوگ کیا کہیںگے۔