Indian Olympic Association

 برج بھوشن کی بدسلوکی کا دائرہ ان کے خلاف درج مجرمانہ الزامات سے کہیں زیادہ وسیع  ہے: رپورٹ

کھیلوں اور حقوق کے عالمی ادارہ اسپورٹس اینڈ رائٹس الائنس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات پر جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن انصاف کے لیے جد وجہد کر رہے پہلوانوں کے ساتھ کھڑی ہونے یا انہیں مسئلے کا حل فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

کھیل کی دنیا: کرکٹ میں افغانستان کی کارکردگی، سری شنکر کا قومی ریکارڈ اور فیفا

انڈین اولمپک ایسو سی ایشن نے اپنی تاریخ میں پہلی بارمیڈل جیتنے والوں کو نقد انعام سے نوازا ۔ انعامات کی تقسیم کے دوران ایک شرمناک بات یہ ہوئی کہ ایک طرف جہاں بہت سے کھلاڑیوں کے چیک پر نام ہی غلط تھے وہیں کچھ کھلاڑیوں کا چیک پر نام ہی نہیں تھا۔حالانکہ آئی او اے کے صدر نریندر بترا نے اس غلطی کے لئے معافی مانگی مگر اس سے اس بات کا اندازہ تو لگایا ہی جا سکتا ہے کہ کرکٹ کھلاڑیوں کے علاوہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑیوں کو ہندوستان میں کتنی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔