جنگ سے متاثرہ ملک اسرائیل میں پرکشش تنخواہ پر کنسٹرکشن انڈسٹری سے متعلق ملازمتوں کے لیے 10000 ہندوستانی کارکنوں کو بھیجنے کے لیے لکھنؤ میں ہوئے بھرتی کے عمل میں شامل لوگوں نے بتایا کہ وہ اسرائیل جانا چاہتے ہیں کیونکہ ہندوستان میں انہیں روزگار نہیں مل رہا ہے۔
گزشتہ دسمبر میں اتر پردیش اور ہریانہ کی سرکارنے اسرائیل میں ملازمت کے لیے تعمیراتی کارکنوں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔ حکومت کا منصوبہ تنازعات سے متاثرہ ملک میں کم از کم 10000 مزدوروں کو بھیجنے کا ہے۔ ٹریڈ یونینوں کی دلیل ہے کہ ہندوستانی حکومت بیرون ملک تنازعات والے علاقوں میں کام کرنے جانے والے ہندوستانی مزدوروں کے لیے طے شدہ عمومی حفاظتی معیارات کو نظر انداز کر رہی ہے۔
ویڈیو: ہر سال پنجاب کے ہزاروں نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقوں سے سرحدیں پار کر کے بیرون ملک پہنچتے ہیں۔ لیکن اکثر ان کے خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوتے۔ دی وائر نے پانچ رپورٹس کی ایک سیریز میں پنجاب سے اٹلی کےکیوی فارمز میں پہنچنے کے بعد استحصال کاشکار ہونے والے نوجوانوں کی حالت زار کو درج کیا ہے۔ اس سیریز کی ایک رپورٹرکُسم اروڑہ سے میناکشی تیواری کی بات چیت۔
کویت سوسائٹی آف انجینئرس، ہندوستانیوں کی ڈگریوں کی بہت باریک بینی سے چھان بین کررہی ہے اور صرف انہیں افراد کو سرٹیفیکٹ جاری کررہی ہے جنہوں نے منظورشدہ(Accredited) کالجز میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہو،۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے عراق میں قتل کیے گئے 39 ہندوستانیوں کو لے کرمرکزی حکومت کےدعوی پر ونود دوا کا تبصرہ
آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ کے گمراہ فکر وعمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہم مسلمانان ہند اور بالخصوص ملت کے نوجوانوں کو نصیحت وتاکید کرتے ہیں کہ اس قسم کی تنظیموں سے دور رہیں اور ان کو اپنے علاقوں میں نہ پنپنے دیں۔
حزب مخالف نے مرکز کی مودی حکومت پر بےحسی کا الزام لگایا۔ مارے گئے ہر ہندوستانی کے رشتہ داروں کے لئے مانگا دو کروڑ روپے کا معاوضہ۔
2015 میں دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس نے ان تمام ہندوستانیوں کو عراق کے موصل شہر سے اغوا کر لیا تھا۔