جمعرات کو اندور میونسپل کارپوریشن کو سونپی گئی رپورٹ کے مطابق، شہر کے بھاگیرتھ پورہ علاقہ سے لیے گئے پانی کے نمونوں میں سےایک تہائی میں بیکٹیریل انفیکشن پایا گیا ہے۔ آلودہ پانی پینے کی وجہ سے تقریباً 2800 لوگ بیمار ہو چکے ہیں اور 272 کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد چار بتائی گئی ہے، لیکن مقامی خبروں اور لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے الزام لگایا ہے کہ اندور میں ضلع انتظامیہ بی جے پی کارکنان کے خلاف سیاسی بدنیتی سے ترغیب پاکر کارروائی کر رہا ہے۔ اسی دوران انہوں نے افسروں کو یہ دھمکی دی۔ اس سے پہلے ایک ویڈیو میں ان کے بیٹے آکاش وجئے ورگیہ میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کو بلے سے پیٹتے نظر آئے تھے۔
مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے کاروباریوں نے مظاہرہ کر کہا کہ اسمارٹ شہر کے نام پر روایتی بازاروں کو کیوں اجاڑا جا رہا ہے۔ پرانے اندور شہر کی پہچان کو مٹنے نہیں دیا جائےگا۔
بی جے پی رہنماؤں کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے ایک میٹنگ میں کہا کہ ایسے لوگوں کو پارٹی سے باہر کیا جانا چاہیے، چاہے وہ کسی کا بھی بیٹا ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کے ایم ایل اے بیٹے آکاش وجئے ورگیہ فی الحال عدالتی حراست کے تحت جیل میں بند ہے۔ 26 جون کو اندور میں شکستہ مکان گرانے گئے میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کو آکاش نے کرکٹ کے بلے سے پیٹا تھا۔
بی جے پی کےقومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کے بیٹے اور ایم ایل اے آکاش وجئے ورگیہ نے اندور میں مانسون کے مدنظر شکستہ مکان کو توڑنے پہنچے میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کو کرکٹ بلے سے پیٹا۔ اس کے بعد صحافیوں سے بولے، ‘ ہم بد عنوانی اور غنڈگردی کو ختم کریںگے۔ ‘