انسٹاگرام نے لارنس بشنوئی اور ’چوہان‘ سے متعلق دی وائر کی رپورٹ کو پیشگی اطلاع کے بغیر ہٹایا
میٹا نے دی وائر کی لارنس بشنوئی سے متعلق ویڈیو رپورٹ اور فلم ’چوہان‘ پر ایک ٹیکسٹ رپورٹ کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے انسٹاگرام اور فیس بک سے ہٹا دیا ہے۔ دونوں معاملوں میں کوئی صاف وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب دی وائر کی خبروں، ویڈیو اور طنزیہ مواد تک رسائی کومحدود کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔
