infra firm

Bihar-bridge-thumb

بہار میں گنگا پر بنایا گیا پل گرا یا بدعنوانی کا ملبہ !

ویڈیو: بہار کے کھگڑیا کے اگوانی گھاٹ سے بھاگلپور کے سلطان گنج کے درمیان دریائے گنگا پر تقریباً 3.17 کلومیٹرلمبا پل بنایا جا رہا ہے۔ پل کا سنگ بنیاد2015 میں رکھا گیا تھا۔ اسے 2019 تک تیار ہونا تھا۔ لیکن حال یہ ہے کہ8 سالوں میں 8 بار اس ڈیڈ لائن کوبڑھایا جا چکا ہے۔ وہیں، پچھلے 14 مہینوں میں دو بار پل کا کچھ حصہ گر کر گنگا میں غرقاب ہوچکا ہے۔

بہار کے بھاگلپور ضلع میں گنگا ندی پر پل  گزشتہ 4 جون کو گر گیا تھا۔ (فوٹوبہ شکریہ: یوٹیوب ویڈیو گریب)

بہار میں گرنے والے پل کو بنانے والی کمپنی گجرات کے بڑے تعمیراتی منصوبوں سے وابستہ ہے: رپورٹ

بہار کے بھاگلپور ضلع میں گنگا ندی پر پل کا ایک حصہ گر گیا تھا۔ حالانکہ عہدیداروں نے کہا تھا کہ اس کی تعمیر میں خامیوں کو دیکھتے ہوئے اسے منصوبہ بند طریقے سے گرایا گیا ہے۔ اس کو بنانے کا ٹھیکہ ایس پی سنگلا کنسٹرکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا گیا تھا، جو گجرات میں پل سمیت کئی تعمیراتی منصوبوں سے وابستہ ہے۔