راشٹریہ سویم سیوک سنگھ، جس نے ابھی حال میں اپنی 100 ویں سالگرہ منائی ہے، ‘غیر سیاسی’ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، حالانکہ اس کےنظریے کا عکس اقتدار کے اعلیٰ ترین عہدوں سے لے کر تعلیمی اداروں حتیٰ کہ سنیما تک پر دیکھا جا سکتا ہے۔آر ایس ایس کے 100 سالہ سفر پر صحافی اور مصنف دھیریندر جھا اور دی وائر کے بانی مدیرسدھارتھ وردراجن کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی۔
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے کو آئین کی توہین قرار دیا اور آر ایس ایس کا موازنہ اسرائیل کے صیہونیوں سے کیا۔ سنگھ کی تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈروں نے اسے تفرقہ انگیز، رجعت پسند اور تحریک آزادی کی مخالفت کرنے والی تنظیم قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم مودی کی جانب سے آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات میں جاری یادگاری ڈاک ٹکٹ 100 روپے کا سکہ اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔ سی پی آئی (ایم) اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے اسے آئین کی توہین قرار دیا ہے۔ سینئر وکیل اندرا جئے سنگھ نے پوچھا ہے کہ کیا یہ سیکولر آئین کے تحت قانونی ٹینڈر ہے؟ اپوزیشن اسے جدوجہد آزادی کی یاد کی توہین گردان رہی ہے۔