ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے شاعرہ، مصنفہ اور ایکٹوسٹ انیتا بھارتی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں محبت کو بدنام کرنے کے لیے کئی طرح کی باتیں کہی جاتی ہیں۔ ذات-کجات سے متعلق دلائل دیے جاتے ہیں۔ لیکن محبت بذات خود اس قدر انقلابی ہوتی ہے کہ وہ کسی بندھن کو نہیں مانتی۔ محبت میں ہر طرح کے تعصبات ٹوٹ جاتے ہیں۔ یہ لوگوں کو تمام برائیوں سے آزاد کر دیتی ہے۔
یہ معاملہ بناس کانٹھا ضلع کے دانتےواڑا کا ہے۔ غیر شادی شدہ خواتین موبائل فون کے ساتھ پکڑی جائیںگی تو ان کے ماں باپ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائےگا۔ اگر لڑکی انٹر کاسٹ میرج کرےگی تو ڈیڑھ لاکھ روپےاور اگر لڑکا انٹر کاسٹ میرج کرےگا تو دو لاکھ روپے کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔
یہ معاملہ گجرات کے احمد آباد ضلع کا ہے۔ سوموارکی رات ہریش سولنکی اپنی 2 مہینے کی حاملہ بیوی کو واپس لانے کے لیے پولیس ٹیم کے ساتھ اس کے گھر گئے تھے۔ سولنکی کو دیکھتے ہی خاتون کے رشتہ داروں نے ان پر دھاردار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔