International Translation Day

غلط ترجموں سے برباد ہوئی زندگیاں

ماہرین کا کہنا ہے کہ زبانوں کا تنوع جہاں ہندوستان کے لیے ایک قابل فخر بات ہے، وہاں یہ بھی سچ ہے کہ غلط ترجموں یا اس کی غلط تشریح کے بسا اقات مسائل کھڑے کیے ہیں اور کسی وقت توا س کی بھاری قیمت بھی چکانی پڑی ہے۔

عالمی یوم ترجمہ: ترجمہ نگاری اور غلط ترجمے سے متعلق دلچسپ واقعات

خصوصی مضمون : ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ نگاری کتنی اہم اور اس سے کسی کی زندگی اور موت کا فیصلہ کس طرح ہوسکتا ہے، اس کی سب سے بڑی مثال دہلی یونیورسٹی کے مرحوم پروفیسر عبدالرحمٰن گیلانی ہیں، جن کو دہلی کی ایک عدالت نے کشمیر ی زبان میں ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کی وجہ سے پارلیامنٹ حملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔