انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے دی وائر کی رپورٹ نے انویسٹیگیٹو رپورٹنگ کے لیے اٹلی کا اعلیٰ ایوارڈ جیتا
یہ رپورٹ اس بات پر گہرائی سے روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح ہزاروں پنجابی نوجوان اچھی کمائی کے لالچ میں اٹلی جانے کے لیے اسمگلروں کو لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں اور وہاں پہنچ کر انہیں تقریباً غلامی کی حالت میں کام کرنے کو مجبو ر ہونا پڑتا ہے۔ تین دیگر صحافیوں کے ساتھ دی وائر سے وابستہ کسم اروڑہ نے نے یہ رپورٹ لکھی تھی۔