اتر پردیش کے نوئیڈا کے ایس ایس پی ویبھو کرشن کی طرف سے وزیراعلیٰ اور ڈی جی پی کو بھیجی گئی رپورٹ اس وقت عوامی ہو گئی جب ایک مبینہ ویڈیوسیکس چیٹ وائرل ہو گیا تھا۔ رپورٹ میں ایس ایس پی نے سینئر آئی پی ایس افسروں پرالزام لگایا تھا کہ وہ پیسے لےکر ٹرانسفر-پوسٹنگ کے ساتھ مقدموں اور گرفتاریوں کوبھی متاثر کرتے تھے۔ اس تعلق سے ڈی جی پی نے ایس ایس پی سے جواب مانگا ہے۔
لوک سبھا میں حکومت کے ذریعے پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق؛ مرکزی حکومت کی وزارتوں میں کل 93 ایڈیشنل سکریٹری ہیں، لیکن اس میں سے صرف چھ ایس سی اور پانچ ایس ٹی ہیں۔ وہیں ایک بھی ایڈیشنل سکریٹری او بی سی کمیونٹی سے نہیں ہے۔
عام طور پر یو پی ایس سی کے ذریعے منعقد آئی اے ایس، آئی ایف ایس یا دوسری مرکزی سروسوں کے امتحان میں منتخب افسروں کو کیریئر میں لمبا تجربہ حاصل کرنے کے بعد جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے۔
سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش اسی مہینے بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں ۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ بھارتی گھوش کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی جانی چاہیے۔
بی جے پی میں شامل ہوئیں سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش جبراً وصولی اور مجرمانہ سازش کے معاملے میں سی آئی ڈی جانچکے دائرے میں ہیں، جبکہ ان کے شوہر راجو حراست میں ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ 1 جنوری 2018 کی صورتحال کے مطابق آئی اے ایس کٹیگری میں کل منظور شدہ عہدوں کی تعداد 6553 ہے جبکہ آئی پی ایس کٹیگری میں یہ تعداد 4940 ہے۔
جوائنٹ سکریٹری سطح کے دس پیشہ ور وں کو ایڈمنسٹریشن میں شامل کرنے کا خیال حکومت کے آخری سال میں کیوں آیا جبکہ اس طرح کے مشورے پہلے کی کئی کمیٹی رپورٹ میں درج ہیں۔