Issues

ششی تھرور۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

یہ راہل نہیں مودی تھے، جنہوں نے ملک سے باہر ہندوستان کے اندرونی معاملوں پر بات شروع کی: تھرور

کانگریس کے سینئر لیڈرششی تھرور نے لندن میں دیے گئےراہل گاندھی کے بیانات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندرونی مسائل پر بیرون ملک بحث وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی نے شروع کی تھی۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی اسٹیج پر ہی کہا تھا کہ ہندوستان میں پچھلے 60 سالوں میں کچھ بھی اچھا نہیں ہوا ہے۔

بی ایس یدی یورپا (تصویر: پی ٹی آئی)

حجاب اورحلال گوشت تنازعہ غیر ضروری تھا، میں ان کی حمایت نہیں کروں گا: یدی یورپا

کرناٹک میں گزشتہ سال مسلم طالبات کے حجاب پہننے اور حلال گوشت کی فروخت پر بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا نے اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایسے مسائل تھے، جن کی ضرورت نہیں تھی۔ ہندو اور مسلمانوں کو بھائی بہن کی طرح رہنا چاہیے۔