یوپی: 23 مہینے بعد سیتا پور جیل سے رہا ہوئے اعظم خان، ایس پی نے عدلیہ کا شکریہ ادا کیا
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو منگل کو سیتا پور جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تقریباً 23 ماہ جیل میں رہنے کے بعد انہیں رام پور کے ‘کوالٹی بار’ زمین پر قبضہ کیس میں ضمانت ملی۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے رہائی کے لیے عدلیہ کا شکریہ ادا کیا۔