ویڈیو: مبینہ ماؤنواز لنک معاملے میں سزا کاٹ رہے پروفیسر جی این سائی بابا حال ہی میں کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی فسادات سے متعلق معاملوں میں گرفتار ایک اور سیاسی قیدی خالدسیفی کی اہلیہ نرگس نےبھی جیل کے ناقص انتظامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کے ساتھ بات چیت۔
گزشتہ اپریل مہینے میں چارہ گھوٹالے سےمتعلق معاملوں میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعدآر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے پارٹی کی سلور جوبلی کےموقع پر تین سال میں پہلی بار کسی عوامی تقریب سے خطاب کیا۔ مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایودھیا کے بعد کچھ لوگ متھرا کی بات کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے لوگ نہیں ہیں۔
جیلیں جرم کی بنیاد پر قیدیوں کی درجہ بندی کر سکتی ہیں، لیکن جیلوں بالخصوص خواتین جیلوں میں درجہ بندی کا تعین صرف جرائم سے نہیں ہوتا ۔ یہ صدیوں کی روایات اور اکثر مذہب کی اخلاقی لکشمن ریکھاکو پار کرنے سے وابستہ ہے۔ ایسے میں ہندوستانی خواتین جب جیل جاتی ہیں تب وہ اکثر جیل کےاندر ایک اور قید خانےمیں داخل ہوتی ہیں۔
کئی ریاستوں میں جیل کے دستورالعمل جیل کے اندر کے کاموں کا تعین ذات پات کی بنیاد پر کرنے کی دلالت کرتے ہیں۔
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چائیباسا ٹریزری غبن معاملے میں سزا کی آدھی مدت مکمل کرنےکی بنیاد پر بہار کےسابق وزیر اعلیٰ اورراشٹریہ جنتا دل کےصدر لالو پرساد یادو کو ضمانت دے دی ہے، حالانکہ دمکا ٹریزری غبن معاملے میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں عدالتی حراست میں رہنا ہوگا۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کےمطابق،اترپردیش کی جیلوں میں سب سے زیادہ مسلمان قیدی ہیں، ان کی تعداد6098 ہے۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کےسال 2019 کےاعدادوشمار کےمطابق ملک کی جیلوں میں بند اورزیرغورمسلمان قیدیوں کی تعداد قصوروارٹھہرائے گئے مسلمان قیدیوں سے زیادہ ہے۔
ویڈیو: گزشتہ11جولائی کو بہار کے ارریہ میں گینگ ریپ متاثرہ اور دومعاونین کو کورٹ کی ہتک کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ریپ متاثرہ کو ارریہ کورٹ نے خصوصی شنوائی کرتے ہوئے ضمانت دے دی ہے۔ حالانکہ ان کی دو ساتھیوں جن جاگرن شکتی تنظیم کی کارکن تنمیہ نویدتا اور کلیانی کو ضمانت نہیں ملی ہے
بہار کے مظفر پور کے سینٹرل جیل میں سزا کاٹ چکی ایک خاتون نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم کو لکھے خط میں کہا کہ جیل میں خاتون قیدیوں کو جسمانی تعلقات قائم کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے اور ایسا نہ کرنے پر ان کی بے رحمی سے پٹائی کی جاتی ہے۔
لالو پرساد یادو اپنی کتاب میں بتاتے ہیں؛ بہار کی تعمیر میں میں نے مہاتما گاندھی کی اہنسا کے ساتھ منڈیلا، کنگ اور امبیڈکر کے بتائے راستوں کو اختیار کیا۔ جیسی کہ امید تھی میری راہ کانٹوں سے بھری تھی اور یقیناً یہ آسان نہیں تھی۔ لیکن میں اپنے راستے سےمنحرف نہیں ہوا۔
’کریمنل جسٹس ان دی شیڈو آف کاسٹ ‘ نام سے شائع ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حقائق بتاتے ہیں کہ پولیس کے ذریعے دلت اور آدیواسیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مختار انصاری بھی اسی باغپت جیل میں بند ہیں جہاں منا بجرنگی کا قتل ہوا۔ ان کے بھائی نے کہا کہ مختار جب اتر پردیش اسمبلی سیشن میں شامل ہو رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔
خود کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ بنارس میں انتخابی مہم سے جڑا لیڈر بتانے والے ڈاکٹر آدتیہ کمار سنگھ کو ٹوئٹر پر مرکزی وزیر پیوش گوئل کا دفتر اور پنجاب بی جے پی صدر وجئے سانپلا بھی فالو کرتے ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سمیت بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کے ساتھ ان کی تصویریں ہیں۔ سنگھ کے پتھ سنچلن پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے بھی ان کو دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں منا بجرنگی کی بیوی سیما سنگھ نے اپنے شوہر کے قتل کرائے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سکیورٹی بڑھائے جانے کی مانگ کی تھی۔ نئی دہلی: پوروانچل کے مافیا سرغنہ پریم پرکاش عرف منا بجرنگی کا آج صبح باغپت جیل میں گولی مار کر قتل […]
دی وائر کی رپورٹ پر جواب دیتے ہوئے میرٹھ پولیس نے کہا کہ پوچھ تاچھ میں نابالغ نے اپنی عمر نہیں بتائی ۔ دلت ہونے کی وجہ سے نابالغوں کی گرفتاری کے الزام پر پولیس نے کوئی جواب نہیں دیا۔
گراؤنڈ رپورٹ :2 اپریل کو ہوئے بھارت بند کے دوران میرٹھ میں گرفتار کئے گئے بچوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دلت ہونے کی وجہ سے پولیس نے ان کو گرفتار کیا۔ ‘ چماروں کو زیادہ مستی چڑھ رہی ہے… یہ کہہکر میڈیکل تھانہ پولیس کے افسر […]
دہلی ہائی کورٹ کی بنچ نے کہا کہ حراست میں ہو رہے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ ملزم اور قصوروار بھی انسان ہیں۔ قانون سب کے لئے برابر ہے، چاہے وہ وردی میں ہو یا نہیں۔
اس تازہ فیصلے سے چارہ گھوٹالہ سے ہی جڑے دیوگھرٹریزیری معاملے میں سزا ملنے کے بعد جیل میں بند لالو پرساد یادو کے رہا ہونے کا امکان بہت کم ہو گیا ہے۔
چارا گھوٹالہ میں کئی بار جیل جانے والے لالو جیسےقدآور کا یہ طلسم ہی ہے کہ ایک بڑی جماعت ان کو زمینی لیڈرماننے سے گریز نہیں کرتی۔ تبھی جیل میں ان سے ملنے والوں کا تانتا لگا ہے۔
جیل حکام نے آر ٹی آئی کے کارکن کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2012 اور 2017 کے درمیان 2،665 قیدیوں کی موت ہوئی ۔ لکھنؤ : اتر پردیش میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جیل میں مختلف الزامات میں بند دو ہزار سے زائد قیدیوں […]
سی بی آئی کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ نے یہاں سوناریا جیل میں واقع خصوصی عدالت میں رام رحیم کو دس برس قیدبامشقت کی سزا سنائی۔ پچاس سالہ رام رحیم کو تعزیرات ہند (آئی پی سی)کی دفعہ 376(عصمت دری)، 506(ڈرانے دھمکانے) اور 509(خاتون کی عزت سے کھلواڑ) کے […]