جہاں ملک ایک طرف‘گجرات ماڈل’کی شکل میں پیش کیے گئے چھلا وے کو لےکر آج سچائی سے واقف ہورہا ہے، وہیں گجرات کے کیوڑیا گاؤں کے آدی واسیوں نے بہت پہلے ہی اس کے کھوکھلے پن کو سمجھ کر اس کے خلاف کامیابی کے ساتھ ایک مزاحمتی تحریک شروع کی تھی۔
فتح پور کے صحافی اجئے بھدوریا نے گزشتہ13 مئی کو ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ فتح پور کے وجئے پور میں ایک کمیونٹی کچن کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد جھوٹی خبر پھیلانے کے الزام میں انتظامیہ نے ان کے خلاف معاملہ درج کر لیا۔
جس نرمدا پر بنے باندھ کا وزیر اعظم نے افتتاح کیا، اسی ندی میں اپنی بازآبادکاری کو لےکر مدھیہ پردیش کے سیکڑوں لوگ جل ستیہ گرہ کر رہے ہیں۔ 17ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش تھا۔ اس کو منانے کے لیے ان کی آبائی ریاست گجرات […]