ایف آئی آر درج ہونے کے بعد جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیوروکے ترجمان نے کہا کہ مختلف ٹیموں نے بینک کے سابق چیئر مین مشتاق احمد شیخ سمیت ملزم بینک افسروں کے 16 سے زیادہ جگہوں پر چھاپے ماری کی۔ ان میں کشمیر میں 9، جموں میں 4 اور دہلی میں 3 ٹھکانے شامل ہیں۔
شری نگر میں آل انڈیا جموں اینڈ کشمیر بینک آفیسرز فیڈریشن کے بینر تلے بینک کے سیکڑوں ملازمین نے مظاہرہ کرتے ہوئے بینک کو پبلک وینچر ماننے کے فیصلے کو واپس لینے کی مانگ کی۔
فوج کے گولہ بارود ڈیپو کے نزدیک ممنوعہ علاقے میں کورٹ کے حکم کے باوجود تعمیر کروانے کے معاملے میں فوج کے ذریعے بی جے پی رہنما اور اسمبلی اسپیکر نرمل سنگھ کی بیوی ممتا سنگھ سمیت کئی افسر اور پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی مانگ کی گئی ہے۔
نرمل سنگھ کتنی آسانی سے فوج کے اعتراض کو سیاسی ارادے سے کیا گیا بتا دیتے ہیں۔ فوج پر ہی لوگوں کو پریشان کرنے کے الزام لگا دیتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو فوج پر ذرا سا سوال کرنے پر آگ بگولہ ہو اٹھتے ہیں۔ گودی میڈیا کے گھوڑوں کو کھول دیتے ہیں کہ فوج کی بے عزتی ہو رہی ہے۔