Jan Ashirwad Yatra

جن آشیرواد یاترا میں مدعو نہ کیے جانے پر اُوما بھارتی نے کہا – شاید بی جے پی لیڈر گھبرائے ہوئے ہیں

مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اورسینئر بی جے پی لیڈر اُوما بھارتی نے ریاست میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کے ذریعےہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی گئی ‘جن آشیرواد یاترا’ میں مدعو نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میری موجودگی سے بی جے پی لیڈران گھبراہٹ محسوس کرتے ہوں۔ اگر میں وہاں ہوتی تو تمام لوگوں کی توجہ میری جانب ہوتی۔

کیا اشرافیہ  تحریک کے بعد پلٹی ہوا سے مدھیہ پردیش میں شیوراج کا دم پھول رہا ہے؟

ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں ہوئی ترمیم کی مخالفت ملک کے کئی حصوں میں ہو رہی ہے لیکن الیکشن کی دہلیز پر کھڑے مدھیہ پردیش میں اس کا اثر زیادہ ہے۔ بی جے پی-کانگریس دونوں ہی جماعتوں کے رہنماؤں کو ریاست میں جگہ جگہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔